: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ابوظہبی،9مارچ(ایجسنی) متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اورگزشتہ کئی برسوں میں تیز بارشوں کا ریکارڈ بھی ٹو ٹ گیا۔ تیز بارش کے باعث تمام پروازیں منسوخ، شاپنگ مرکز گلوبل ویلج اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔ دبئی کی سڑکیں
ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں، دبئی کے بلدیہ حکام نے شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ تیز ہواؤں کے دورانیئے میں شیشے کے دروازوں سے دور رہا جائے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث ابوظہبی ائیرپورٹ کی چھت کئی مقامات سے ٹوٹ گئی اور ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جب کہ ابوظہبی میں ہونے والے ائیرشو کی تمام تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔